قندیل بلوچ قتل کیس !! مفتی عبدالقوی کی گرفتاری

12  اکتوبر‬‮  2017

ملتان(این این آئی) جوڈیشل مجسٹریٹ نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ماڈل قندیل بلوچ کو گزشتہ سال 15 جولائی کی شب قتل کیا گیا جب کہ قتل میں ملوث ان کا بھائی وسیم اور کزن حق نواز جیل میں قید ہیں۔گزشتہ روز سی پی او ملتان نے تفتیشی افسر نور اکبر کو 15 ماہ گزرنے کے باوجود حتمی چالان پیش نہ ہونے پر معطل کردیا تھا اور ان کی تنخواہ قرقی کرنے کا بھی حکم

دیا تھا تاہم تفتیش افسر نور اکبر نے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد پرویز کو بتایا کہ کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی پولیس سے تعاون نہیں کررہے ہیں ٗانہیں جب بیان دینے کا کہا جاتا ہے وہ حاضر نہیں ہوتے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفتیشی افسر کی استدعا پر مفتی عبدالقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ وہ ضمانت قبل از گرفتاری کراچکے ہیں جب کہ وہ پولیس سے ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں، پولیس جب چاہے ان کے دارالعلوم میں آکر بیان لے سکتی ہے۔اس سے قبل قندیل بلوچ قتل کیس میں 3 ملزمان پر فرد جرم عائد بھی کی گئی تھی جس میں ملزم کا بھائی وسم، کزن حق نواز اور ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط شامل ہیں جبکہ عدالت نے کیس کے ایک اور ملزم ظفر کو اشتہاری قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ 16 جولائی 2016 کو ماڈل قندیل بلوچ کواس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا جب کہ ملزم نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…