آئندہ عام انتخابات، تحریک انصاف نے آفتاب شیر پاؤ کے مقابلے میں معروف شخصیت کو میدان میں اتاردیا

11  اکتوبر‬‮  2017

چارسدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی حلقہ این اے 8سے سابق چیف سیکرٹری و سفیر رستم شاہ مہمند کو آفتاب شیر پاؤ کے مقابلے میں نامزد کر دیا ، پی کے 20کیلئے جاوید خان مہمند ایڈوکیٹ کا نام تجویز ،عمران خان واحد لیڈر ہے جس کا دامن ہر قسم کرپشن سے پاک ہے، عمران خان وطن عزیز کے دفاعی اور نظریاتی سرحدوں کے امین ہیں رستم شاہ مہمند ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستا ن تحریک انصاف شما لی ہشتنگر کا مشاور تی اجلا س ڈسٹرکٹ کو نسلر حاجی معزواللہ خان کی رہائش گاہ پر زیر صدارت ڈسٹر کٹ کو نسلر ہری چند الہٰی بخش منعقد ہو ا ۔اجلا س میں متفقہ طور پر سابق چیف سیکرٹری و سفیر رستم شاہ مہمند کو حلقہ این اے 8جبکہ جاوید خان مہمند ایڈوکیٹ کو پی کے 20سے امید وار نامز د کئے گئے ۔ اجلا س میں تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر میجر (ر) اکبر خان مٹہ ، ڈاکٹر عبدالوکیل ، بخت بادشاہ ، اکرام صافی ، ملک ملادین، عالم شیر ،ظاہر شاہ اور نو اب خان نے بھی حصوصی شرکت کی ۔ مشاورتی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے سابق چیف سیکرٹری وسفیر رستم شاہ مہمند نے کہا کہ پی ٹی آئی نظام کو بدلنے کیلئے میدان میں نکلی ہے اس لئے غریب عوام اپنی طرز زندگی اور بچوں کی بہتر مستقبل کیلئے پی ٹی آئی کے ہاتھ مضبوط کریں ۔انہوں نے پی ٹی آئی کے کا رکنو ں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اور عوام کو مایو سی کے دلدل سے باہر نکا ل کر ان کو امید دلائے کہ عمران خان کے ہاتھ مضبو ط کریں کیونکہ عمران خان واحد لیڈر ہے جس کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ۔عمران خان وطن عزیز کے دفاعی اور نظریاتی سرحدوں کے امین ہے ۔ اس مو قع پر میجر(ر) اکبر مٹہ نے بھی خطاب کیا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…