کالعدم تنظیموں سے رابطوں سے متعلق آئی بی کی 37 ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل مبینہ فہرست ،چوہدری عابد رضا کا نام کیوں نہیں؟خواجہ آصف کے انکشافات،عابد رضا کا حیرت انگیزردعمل

10  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کالعدم تنظیموں سے رابطوں سے متعلق انٹیلی جنس بیورو کی 37 ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل مبینہ فہرست کو جعلی قرار دینے کیلئے ازراہ مذاق رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضاکا نام لے کر کہا کہ اس فہرست کے جعلی ہونے کا واضح ثبوت یہ ہے کہ اس میں چوہدری عابد رضا کا نام نہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف نے

فہرست میں موجود ارکان کو غمزدہ اور غصے میں دیکھ کر ان کا غصہ ٹھنڈا کرنے اورپریشانی دور کرنے کیلئے ازراہ مذاق میرا نام لے کر تبصرہ کیا ۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں آئی بی کی فہرست میں شامل ناموں والے وہ تمام ارکان غصے میں تھے اور اجلاس میں خوب گرما گرمی بھی ہوئی اس دوران خواجہ آصف نے ہلکے پھلکے انداز میں انٹیلی جنس بیورو کی مبینہ فہرست کی صحت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس فہرست کے غلط اور جعلی ہونے کی دلیل یہ ہے کہ اس میں چوہدری عابد رضا کا نام شامل نہیں اگر یہ فہرست اصلی ہوتی تو اس میں چوہدری عابد رضا کانام بھی ہوتاجس پر اجلاس کے شرکاء نے خوب قہقے لگائے اور محظوظ ہوئے ۔ اس معاملے پر آئی این پی نے جب مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جب آئی بی کی فہرست کا تذکرہ ہوا تو وہ تمام ارکان کافی غصہ کر رہے تھے جن کے نام اس فہرست میں شامل ہیں تو خواجہ آصف نے ان ارکان کی افسردگی دور کرنے کیلئے مزاحیہ انداز میں میرا نام لے کر فہرست پر تبصرہ کیا ۔ عابد رضا نے کہا کہ خواجہ آصف میرے بزرگ ہیں میں نے کبھی ایسی باتوں کی پرواہ نہیں کی ، ہم اللہ کی رضا اور انسانیت کی خدمت کیلئے کام کر تے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انسان گناہ گار ہوتا ہے تاہم اللہ تعالیٰ ہر چیز دیکھ رہا ہے اور روز محشر سب کو اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہونا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…