آصف زرداری نےسابق وزیر اعظم کو آخری جھٹکا دیدیا نواز شریف اس بار کون سی جیل میں جائیں گے؟

10  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دیکھنا ہوگا نوازشریف کونسی جیل میں جاتے ہیں، میرے بیان کے بعد انہوں نے خوف کے باعث مجھ سے ملاقات نہیں کی تھی۔ ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ میاں صاحب دس پیغامات بھجوا چکے ہیں لیکن ان سے کوئی بات نہیں ہوئی، نوازشریف کے لنچ

کی مجھے پرواہ نہیں تھی، میں پائے نہیں کھاتا، نوازشریف کے ساتھ جب بھی کھانا کھایا اپنی دال روٹی ساتھ لے کر گیا، یہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی لڑائی نہیں مگر نواز شریف بنانا چاہتے ہیں، وہ ملک میں انتشار پھیلانا اور سب کچھ عدلیہ و فوج پر ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا جیل جانے سے کوئی سیاستدان کمزور نہیں ہوتا، دیکھتے ہیں نوازشریف پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان یا سندھ کی کس جیل میں جاتے ہیں؟۔آصف علی زرداری نے کہا چودھری نثار پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، فضل الرحمن صاحب میرے پاس آئے تھے تو مولانا صاحب کو کہا اگر آپ ضامن نہیں بن سکتے تو اور کون بنے گا۔ انہوں نے کہا جمہوری نظام میں نا اہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں ہو سکتا، پارلیمانی ترمیم کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ سابق صدر نے مزید کہا کہ عمران خان نہیں جہانگیر ترین سے بات ہو سکتی ہے، اﷲ نہ کرے کہ عمران خان ملک کی باگ ڈور سنبھالیں، مجمع بلا کر کنسرٹ کرنا الگ اور ملک چلانا الگ کام ہے۔دریں اثنا آصف زرداری 2 روزہ دورے پر پشاورپہنچ گئے جہاں انہوں نے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان کی رہائش گاہ پر عہدیداروں سے ملاقات کی اور ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے ممکنہ دھاندلی کیخلاف موثراقدامات اٹھائے جائیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…