قندیل بلوچ قتل کیس: حتمی چالان جمع نہ کرانے پر تفتیشی افسر برطرف

10  اکتوبر‬‮  2017

ملتان(آن لائن)ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے تفتیشی افسر کو 15 ماہ گزرنے کے باوجود کیس کا حتمی چالان جمع نہ کرانے پر برطرف کردیا گیا ہے ۔ ملتان میں تھانہ مظفرآباد کے سب انسپکٹر اور قندیل بلوچ قتل کیس کے تفتیشی افسر نور اکبر کو سی پی او چوہدری محمد سلیم نے عدالت میں کیس کا حتمی چالان جمع نہ کرانے پر برطرف کیا۔ عدالت نے کئی بار سب انسپکٹر نور اکبر کو حکم

جاری کیا تھا کہ وہ قندیل بلوچ قتل کیس کا چالان جمع کرائیں تاکہ کیس میں مزید کارروائی کی جاسکے۔تفتیشی افسر کی جانب سے ہر بار تحقیقات کے لئے وقت مانگا گیا جس پر عدالت نے نور اکبر کی تنخواہ قرقی کے احکامات بھی جاری کئے تھے۔خیال رہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس کے 4 تفتیشی افسر تبدیل ہو چکے ہیں۔ ماڈل قندیل بلوچ کو گزشتہ سال 15 جولائی کی شب قتل کیا گیا جب کہ قتل میں ملوث ان کا بھائی وسیم اور کزن حق نواز جیل میں قید ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…