تحریک انصاف سے فردوس عاشق اعوان کی چھٹی سینئر رہنما نے بڑا قدم اٹھا لیا، بات عمران خان تک پہنچ گئی

8  اکتوبر‬‮  2017

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف میں اختلافات شدت اختیار کرگئے،عثمان ڈار نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف کارروائی کیلئے عمران خان سے رابطہ کر لیا۔ فردوس عاشق اعوان اور عثمان ڈار میں ٹھن گئی۔فردوس اعوان نے الزام لگایا ہے کہ عثمان ڈار اثر و رسوخ کی بنا پر آگے آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔فردوس

عاشق اعوان نے چند روز قبل عہدے داروں کے خلاف سیالکوٹ میں کنونشن میں سنگین الزامات لگائے تھے، جس پر سیالکوٹ کے پارٹی عہدیدار شدید برہم ہوگئے۔فردوس عاشق اعوان کے الزامات پر تحریک انصاف سیالکوٹ کے صدر عثمان ڈار برہم ہوگئے، انہوں نے معاملہ چیئرمین کے سامنے اٹھا دیا۔انہوں نے عمران خان سے شکایت کرتے ہوئے فردوس اعوان کو ٹکٹ نہ دینے کا مطالبہ بھی کردیا۔ذرائع کے مطابق عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے اسد عمر کی موجودگی میں تنقید کرکے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے مزید کہا کہ فردوس عاشق اعوان نےخود نمائی کے لیے پارٹی عہدیداروں پر من گھڑت الزامات لگائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر پی ٹی آئی سیالکوٹ عثمان ڈار و عہدیداروں نے فردوس عاشق کے خلاف ڈسپلنری کمیٹی میں درخواست دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے عثمان ڈار نے کہا کہ ڈسپلنری کمیٹی سے کارروائی کی مشترکہ درخواست تیار کر لی گئی۔واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان این اے 111سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کی امیدوار ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…