مسلم لیگ (ن )کا نیا صدر کون ؟ انتظار کی گھڑیاں ختم،بڑی خبر سنادی گئی

29  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز نے پارٹی صدر کے الیکشن کے حوالے سے سرگرمیاں تیز کردی ہیں جس کے تحت تین اکتوبر کو پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ جنرل کونسل کے اجلاس میں پارٹی آئین میں تبدیلی کے بعد صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا جبکہ امکان ہے کہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاوہ کوئی بھی امیدوار کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس کے 2 اکتوبر کے ایجنڈے میں الیکشن بل 2017 شامل ہو گا جبکہ اسی روز اس کی منظوری لے لی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت ممنون حسین قومی اسمبلی سے منظوری کے فوری بعد بل کی توثیق کر دیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سینیٹ نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ انتخابی اصلاحات کا بل اعتزاز احسن کی ترمیم کو مسترد کرکے منظور کرلیا جس کے بعد نوازشریف کے پارٹی سربراہ بننے کے لیے راہ ہموار ہوگئی تھی۔پیپلزپارٹی کی جانب سے کلاز 203 میں ترمیم اعتزاز احسن نے پیش کی یہ وہ شق تھی کہ جس کے مطابق اگر کوئی امیدوار ایم این اے نہیں بن سکتا تو پارٹی سربراہ بھی نہیں بن سکتا۔انتخابی اصلاحات بل کے مطابق کسی شہری کو سیاسی جماعت سے وابستگی کا اختیار ہوگا، شہری حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز نے پارٹی صدر کے الیکشن کے حوالے سے سرگرمیاں تیز کردی ہیں جس کے تحت تین اکتوبر کو پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا جوسرکاری ملازمت میں نہ ہو، اسے اختیارہوگا کہ کوئی سیاسی جماعت بنائے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…