نواز شریف اور چوہدری نثار ایک دوسرے کے عاشق و معشوق، زیادتی ہوئی توہم چپ نہیں بیٹھیں گے

26  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار اور نوازشریف میں عاشق معشوق جیسا تعلق ہے، چوہدری نثارنے ملاقات میں نواز شریف کو مفید مشورے بھی دیئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ

چوہدری نثار اور نوازشریف میں عاشق معشوق جیسا تعلق ہے، چوہدری نثار نے ملاقات میں نواز شریف کو مفید مشورے بھی دیئے۔سعد رفیق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ زیادتی یا ناانصافی ہوئی تو چپ نہیں بیٹھیں گے نہ زبان بند کریں گے، چوہدری نثار نے نواز شریف کی واپسی پر گلے شکوے بھی کیے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز سابق نااہل وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد پنجاب ہاؤس اسلام آباد سیاسی سرگرمیوں کا مرکزبن گیا، سابق وزیر داخلہ نے نوازشریف سے ملاقات کی، ملاقات میں چوہدری نثار نے بیگم کلثوم نوازکی صحت سے متعلق دریافت کیا جبکہ سیاسی صورتحال اورپارٹی اموربھی زیرغور آئے۔خیال رہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی تھی، جس میں وزیراعلی پنجاب قریبی ساتھی چوہدری نثارکے تحفظات دور کرنے میں ناکام ہوگئے تھے، چوہدری نثار نے مریم نواز کو پارٹی میں اہم عہدہ اور ذمہ داری دینے کی مخالفت کی تھی، جس کے بعد شہبازشریف چوہدری نثار کا مؤقف لے کر لندن روانہ ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…