سیاحوں کی خدمت کیلئے دنیا کے بلند ترین مقام پر اے ٹی ایم مشین پاکستان بازی لے گیا، گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل!!

26  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں سب سے اونچے مقام پر اے ٹی ایم کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام ہوگیا۔نیشنل بینک کے مطابق سطح سمندر سے 16ہزار7 فٹ کی بلندی پر اے ٹی ایم مشین کی لگانے کا گینز بک آف ورلڈ ریکارڈپاکستان کے نام ہوگیا ۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس مشین کی شمولیت نیشنل بینک آف پاکستان کی ان کوششوں کا اعتراف ہے، جن کے ذریعے وہ اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی، پروڈکٹس اور خدمات کو اپنے کسٹمرز

تک پاکستان کے تمام علاقوں میں پہنچانا چاہتے ہیں اور ان میں پاکستان کے شمالی علاقے، دیہی اور مضافاتی علاقے شامل ہیں۔اس مشین کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ میں بھی کام کرسکے۔ قبل ازیں دنیا کی سب سے بلند ترین اے ٹیم مشین بھارت میں چین کی سرحد کے ساتھ کوپاپ کے مقام پر نصب تھی، یہ سطح سمندر سے 14 ہزار 3سو فٹ بلند ہے تاہم پاکستان نے اس سےبھی ایک ہزار فٹ بلندی پر اے ٹی ایم نصب کی ہےجو کہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا ایک اور منفرد ریکارڈ ہے۔پاکستان کے قومی بینک نے دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم مشین لگا کر بینکنگ کی دنیا میں بھی نیا ریکارڈ بنایا ہے۔گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق گلگت بلتستان میں بلند ترین مقام پر دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم کی تنصیب کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کہ یہ وہ پاس ہے جو پاکستان کو چین سے ملاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہر سال ہزاروں سیاح اسی ٹاپ کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں اور چین جانے والے تاجروں کی بھی یہی گزر گاہ ہے اس لیے یہ اے ٹی ایم ان لوگوں کے لیے نہایت مددگار ثابت ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم کا اعزاز بھارت کو حاصل تھا جہاں ریاست سکم میں یو ٹی آئی بینک نے 14300 فٹ کی بلندی پر اے ٹی ایم مشین نصب کی تھی، بھارتی ریاست سکم کی سرحد بھی چین سے ملتی ہے۔یہ دوسرا موقع ہے جب

این بی پی کا نام گینز بک آف ورلڈ میں شامل کیا گیا ،اس سے قبل جولائی 2009ء میں مینگروز کے 532,887 پودے لگانے پر نیشنل بینک آف پاکستان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوا تھا، یہ پودے کیٹی بندر کے علاقے میں ایک ہی دن میں لگائے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…