آج عدالت میں پیشی،ن لیگ نے بڑا فیصلہ کرلیا

25  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی )سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیاگیاہے کہ مرکزی رہنما نوازشریف کے ساتھ احتساب عدالت جائیں گے اورکارکنوں کو نہ تو احتساب عدالت میں بلایا جائے گا اور نہ ہی ان کو آنے سے روکا جائے گا ۔پیر کو نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب ہاؤس میں غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی ۔

اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق پارٹی کے مرکزی رہنما نوازشریف کے ساتھ احتساب عدالت جائیں گے ۔کارکنوں کو نہ تو احتساب عدالت میں بلایا جائے گا اور نہ ہی ان کو آنے سے روکا جائے گا ۔ نوازشریف نے ہدایت کی کہ عدالت میں کسی قسم کی کوئی بدانتظامی نہیں ہونی چاہیے ۔پانامہ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف( آج) منگل کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ،سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر خصوصی سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے ،جوڈیشل کمپلیکس جی الیون اور احتساب عدالت کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد کردی گئی ،جوڈیشل کمپلیکس میں سیاسی کارکنوں کے داخلے پر پابندی ہوگی ،احتساب عدالت نے تین ریفرنسز میں نوازشریف، حسین ، حسن ، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کو طلب کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس میں دائر تین ریفرنسز میں احتساب عدالت سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے بچوں اور داماد کے خلاف آج 26جولائی کو سماعت کرے گی ۔ سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور ان کے بچوں کے خلاف ریفرنسز کے دوران جوڈیشل کمپیلیس جی الیون اور اس میں موجود احتساب عدالت کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد کردی جائے گی ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی ۔ سیاسی کارکنوں کو جوڈیشل کملیکس داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور عدالت جانے والوں کے لئے خصوصی پاسز جاری کئے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کی عدم پیشی کی صورت میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوسکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…