سینئر مسلم لیگی رہنما انتقال کرگئے

22  ستمبر‬‮  2017

کراچی (این این آئی) تحریک پاکستان کے سینئر کارکن ،بانی پاکستان قائد اعظم کے قریبی ساتھی، سینئر مسلم لیگی رہنما اورسابق وفاقی میر نواز خان مروت84برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ مرحوم سینئر قانون دان اور اور کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری میر خالد نواز مروت کے والد ہیں ۔مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد مدثر کے ڈی اسکیم نمبر ون میں ادا کی گئی ۔ جس میں مرحوم کے اہل خانہ ،عزیز واقارب ،وکلا اور عمائدین شہر نے شرکت کی ۔

۔میر نواز خان مروت 1985میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔وہ وفاقی وزیر قانون بھی رہے ۔ان کے صاحبزادے میر خالد نواز مروت کے مطابق ان کے والد میر نواز خان مروت کو یہ شرف حاصل ہے کہ انھوں نے توہین رسالت کے حوالے سے قانون سازی کی تیاری میں مرکزی کردار ادا کیا اور اس مسودہ کو قومی اسمبلی وسینٹ میں وزیر قانون کی حیثیت سے پیش کیا ۔انھوں نے بتایا کہ وہ پوری زندگی مسلم لیگ سے منسلک رہے ہیں ۔میر نواز خان مروت کو آج اسلام آباد میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…