این اے 120، ن لیگ کے کارکنوں کے اغواءکا ڈراپ سین،کس نے اغواءکیا اور کیوں اغواءکیا؟حقیقت سامنے آگئی‎

19  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حلقہ این اے 120 کے الیکشن اور (ن) لیگی ورکروں کے اغواء کے ڈرامے کا ڈراپ سین۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 120 کے انتخابات سے قبل چیئرمین ساندہ اور دیگر لیگی کارکنوں کو اغواء کئے جانے کا میڈیا پر بہت چرچا رہا جبکہ مذکورہ افراد پولنگ کے دن اپنے اپنے علاقوں میں موجود تھے اور یہ ڈرامہ پوری منصوبہ بندی سے بنایا گیا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس ڈرامے سے متعلق منصوبہ بندی میں ایک سابق اعلیٰ پولیس اہلکار بھی شامل تھا جس کو یہ انتہائی اہم ذمہ داری سونپی گئی کہ کس طرح اس ڈرامے کو رچا کر حلقہ کے عوام کو یہ بتایا جائے کہ خفیہ عناصر (ن) لیگ کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور اس ساری منصوبہ بندی کے پیچھے (ن) لیگ کی الیکشن میں ناکامی کی اطلاعات تھیں۔ حیرت انگیز طور پر جن یونین کونسل کے اراکین و رہنماؤں کو اغواء کرنے کا ڈرامہ کیا گیا وہاں سے (ن) لیگ جیتی ہے اور ساندہ کے چیئرمین سے متعلق جو اغواء کی خبریں پھیلائی گئیں وہ بھی جھوٹ نکلیں کیونکہ جب الیکشن کے نتائج آ رہے تھے اس وقت اویس چیمہ بلال یاسین کے پاس کھڑے تھے اور میڈیا پر انہیں دکھایا گیا۔ (ن) لیگ کے اس ڈرامے میں پندرہ لوگوں کو خفیہ اہلکاروں کے ذریعے اٹھانے کا دعویٰ کیا گیا جبکہ (ن) لیگ اپنے ان کارکنوں میں سے چار کے نام بھی نہیں بتا سکی۔ مزید یہ کہ کئی اہم حکومتی وزراء نے بھی اس اغواء کو حقیقت سمجھتے ہوئے خفیہ عناصر کیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جبکہ حیرت انگیز طور پر حلقہ این اے 120 کے کسی تھانے میں اغواء سے متعلق کوئی درخواست نہیں پیش کی گئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…