7 ممالک میں پاکستان کے کتنے ہزار فوجی تعینات ہیں؟ حیرت انگیز انکشاف

15  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت ہندو اکثریت قائم کرنے کے لیے ڈیموگرافک تبدیلیاں لا رہا ہے، تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندو اکثریت قائم کرنے کے لیے انڈیا ڈیمو گرافک تبدیلیاں لا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف نے تحریری جواب جمع کروا دیا اس میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں بھارت جغرافیائی تبدیلی کی کوشش کر رہاہے اور وادی میں باہر سے لا کر ہندوؤں کو یہاں آباد کیا جا رہا ہے تاکہ مسلم اکثریتی آبادی کو تبدیل کرکے ہندو اکثریتی آبادی میں تبدیل کیا جا سکے، اس کے علاوہ مقبوضہ وادی میں بسنے والے کشمیریوں کی زبردستی شناخت بھی تبدیل کی جا رہی ہے۔ تحریری جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ وزیر خارجہ نے بھی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی طرف توجہ مبذول کرائی اور کشمیر کی صورتحال پر 27 اپریل 2017ء کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو تفصیلی خط لکھا گیا، اس کے علاوہ اس خط کو 18 مئی 2017ء کو سیکورٹی کونسل کی سرکاری دستاویز کے طور پر تقسیم کیا گیا۔ چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس میں وزارتِ خارجہ نے مختلف ممالک میں امن مشنز میں تعینات پاکستان کی مسلح افواج کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں ان تفصیلات کے مطابق 7123 پاکستانی امن دستے دنیا کے 7 ممالک میں تعینات ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…