پنجاب کو پیرس بنانے کے دعویدار شہباز شریف کے اپنے حلقے پی پی 159کی آج کیا حالت ہے؟

14  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کو پیرس بنانے کے دعویدار وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حلقے پی پی 59کے مکینوں نے جوتوں کے ہار اور گندے انڈے تیارکر لئے، حلقے کی حالت زار پر پھٹ پڑے، سروے کرنیوالی ٹیم ناک پر ہاتھ رکھ کر علاقہ مکینوں کے مسائل پوچھتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی ٹیم جب پنجاب کو پیرس بنانے کے دعویدار شہباز شریف کے

حلقہ پی پی 159کے گائوں پانڈوکی پہنچی تو میڈیا ٹیم کو دیکھ کر گائوں کے مکین پھٹ پڑے اور انہوں نے شہباز شریف کو گائوں پانڈوکی میں 2018کے عام انتخابات میں آنے پر جوتوں کے ہار پہنانے اور گندے انڈے مارنے کا اعلان کیا ہے۔ گائوں میں جگہ جگہ سیوریج کا پانی جمع تھا جبکہ کئی افراد بدبو اور بیماریوں کے باعث گائوں چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے نجی ٹی وی کی سروے ٹیم کو بتایا کہ جب 2013کے الیکشن تھے تو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف یہاں آئے تھے اور ان کے ساتھ ن لیگی رہنما رانا مبشر بھی تھے جنہیں یہاں کے عوام خصوصاََ خواتین اور بچوں نے پھولوں کے ہاروں سے لاد دیا تھا اور انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ ان کے گائوں کو وہ جدید سہولیات سے آراستہ کرتے ہوئے پیرس بنا دیں گے مگر الیکشن جیتنے کے بعد کوئی حکومتی عہدیدار حلقے کے عوام سے مخلـص نظر نہیں آیااور اس کی ایک مثال ہمارا گائوں پانڈوکی ہے۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ پورا گائوں سیوریج اور گندے پانی کے جوہڑ کا منظر پیش کر رہا ہے اور گائوں کے کئی افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر نقل مکانی کر چکے ہیں۔ اس دوران نجی ٹی وی کی سروے ٹیم بھی ناک پر ہاتھ رکھ کر گائوں کے مکینوں اور حلقے کا معائنہ کرتی رہی۔حلقہ پی پی 159کی کیا حالت ہے ۔۔آپ بھی ویڈیو میں ملاحظہ کریں؟

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…