افغان مہاجرین پرپابندی عائدکردی گئی

  بدھ‬‮ 13 ستمبر‬‮ 2017  |  19:03

پشاور(این این آئی)ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت پشاور شہر اورکینٹ کے علاقوں میں عرصہ 10دنوں کیلئے (یکم محرم سے دسویں محرم2017تک)افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے کود فعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائیگی۔یہ حکمنامہ 10 دنوں کیلئے نافذالعمل رہے گا۔اس امر کا اعلان ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع پشاور کی حدود میں اسلحہ ساتھ لیکر چلنے اور نمود و نمائش ،پرائیویٹ اور سرکاری گاڑیوں میں کالے شیشوں کے

استعمال،جعلی ،غیر رجسٹرڈ نمبرز والی اور اپلائیڈ فار گاڑیوں اور اذان اور خطبہ جمعہ کے علاوہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال کو ممنوع قرار دیا ہے اس حکمنامے کی خَاف ورزی کرنے والے کو دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی جبکہ یہ حکمنامہ عرصہ ایک ماہ کیلے نافذ العمل ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں