ڈالر اور دیگر غیر ملکی کرنسی رکھنے والوں کیلئے بُری خبر، پاکستانی روپے کی اُونچی اُڑان، زبردست خبر سنا دی گئی

13  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سی پیک کثیر الجہتی منصوبہ ہے، سی پیک ایک مضبوط اکنامک یونٹ قائم کرے گا، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی کا کہنا ہے کہ سی پیک کثیر الجہتی منصوبہ ہے اور سی پیک پاکستان کے ہر حصے کو ایک دوسرے سے جوڑ کر ایک مضبوط اکنامک یونٹ بنا دے گا۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ 2004 میں پاکستانی حکومت نے اس سڑک پر ایک تحقیق کرائی تھی

جس میں بتایا گیا کہ اس سڑک سے ٹال ٹیکس سے اتنی رقم حاصل ہو جائے گی جو اس وقت پاکستان کے کل بجٹ کے برابر تھی اور اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ اس منصوبے کی کامیابی کے بعد مستقبل میں پاکستان کے دو روپے امریکہ کے ایک ڈالر کے برابر ہوں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان بنانے کا خواب دیکھ رکھا ہے اور سی پیک ان کے اس خواب کی تعبیر ثابت ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات کی آبی بندرگاہ میں 67 برتھیں ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں گوادر میں 120 برتھیں ہیں اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مقابلے میں تقریباًً دگنا سمندری جہاز لنگر انداز ہو سکیں گے، جس سے پاکستان میں ہونے والی معاشی سرگرمیوں کے حجم کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے لیکن بدقسمتی سے کچھ لوگ سیاسی فائدیکے لیے سی پیک کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے چین کئی ملکوں سے ٹکر لے رہا ہے جو چین اور پاکستان کے بڑھتے ہوئے تعلقات کا اہم ثبوت ہے۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن نے مزید کہا کہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کو

دنیا کی پہلے نمبر کی ایجنسی مانا جاتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستانی قوم دنیا کی نمبر ایک ذہین قوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا شمار اب تیسرے درجے کے ممالک میں نہیں ہوتا، دنیا کا مستقبل اب پاکستان سے ہے اور پاکستان دنیا کا مستقبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے چار پانچ سالوں میں پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہو گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…