سندھ ہائیکورٹ نے 5 مبینہ دہشت گردوں کی سزائیں کالعدم قرار دے دیں

12  ستمبر‬‮  2017

کراچی(این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے پانچ مبینہ دہشت گردوں کی سزا کو کالعدم قراردیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیاہے۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں 5 مبینہ دہشت گردوں کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران پولیس نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے 2014 میں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا، مبینہ دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا تھا جس

پر عدالت کی جانب سے ملزم عبدالحق اور علی رضا کو چودہ 14 سال قید، کاشف کو 8 سال، سلیم اور ارشد کو 7,7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔سماعت کے دوران ممتاز علی خان دیش مکھ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزمان کو پہلے حراست لیا گیا بعد میں جھوٹا مقدمہ درج کرکے اسلحہ برآمدگی ظاہر کی گئی، جس پرعدالت نے پانچوں مبینہ دہشت گردوں کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت 9 مئی 2016 کو جرم ثابت ہونے پر پانچوں کو سزا سنائی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…