میاں برادران نے کس طرح چوہدری نثار کی سیاست ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے؟

12  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی رئوف کلاسرا نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ مجیب الرحمن شامی کے گھر میں لاہور بیٹھے تھے، ہمارے ایک دوست مشتاق نیو یارک سے آئے ہوئے تھے، ان کے اعزاز میں کھانا دیا ہوا تھا،

وہاں پر لیاقت بلوچ نے ایک لطیفہ سنایا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف لوگوں کو بے وقف کیسے بناتے ہیں؟ یہ کس طرح لوگوں کو کھلا کھلا کر ان کا منہ بند کرتے ہیں، لیاقت بلوچ کے مطابق بھی یہ دونوں بھائی لوگوں کو کمال ’’گولیاں‘‘ دیتے ہیں اور انہیں اوپر چڑھانا اور زمین پر گرانا ان کا شیوہ ہے۔ رئوف کلاسرا نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ نواز و شہباز ان دونوں بھائیوں نے مل کر فیصلہ کیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا جائے تاکہ چوہدری نثار جو ہر وقت راجپوتوں کی طرح ایک دم ’تلوار‘ نیام سے نکال لیتے ہیں وہ تلوار نیام میں ہی رہ جائے، چوہدری نثار کو اتنا اوپر اٹھایا جائے اور اس کے بعد ایک دم شہباز شریف ہاتھ کھڑے کر دیں کہ بڑے بھائی نہیں مانتے، اس لئے میں آپ کا ساتھ نہیں دے سکتا۔ رئوف کلاسرا نے مزید کہا کہ میں ایسا نہیں مانتا کہ شہباز شریف ، نواز شریف کو کاٹ کر آگے چلے جائیں گے۔ مریم نواز اس میں بڑا کلیدی کردار کر رہی ہیں ۔ کلاسرا نے کہا چوہدری نثار آپ شہباز شریف کے ساتھ ضرور رہیں، لیکن جاگتے رہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…