27سوالات،جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10میں کیا ہے؟بالاخردانیال عزیز نے بتاہی دیا، حیرت انگیزانکشافات

8  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پانامہ کیس شروع دن سے ہی غیر سنجیدہ تھا ٗجے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10میں 27سوالات میں صرف 5کے جوابات موصول ہوئے ‘22سوالات کے جوابات ہی نہیں آئے ٗ تاریخ کا پہلا کیس ہے جس میں سزا پہلے دیدی گئی اور کیس آج داخل کیا جارہا ہے ‘سپریم کورٹ کے نگرانی کرنے والے جج نے ایگزیکٹو بورڈ کے حکام کو اجلاس سے پہلے لاہور طلب کر لیا ‘

کس طرح نیب آزادانہ طریقے سے تحقیقات مکمل کریگا یہ ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے ؟عمران خان تو خود الیکشن کمیشن‘ سپریم کورٹ اور انسداد ہشت گردی کی خصوصی عدالت سے بھگوڑے ہیں ‘جہانگیر ترین کی کرپشن ثابت ہوئی ہے ٗ کارروائی نہیں ہو پارہی ۔وہ جمعہ کی شام پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہا کہ 28جولائی کو سپریم کورٹ کے پانامہ لیکس کے حوالے سے فیصلے کی روشنی میں آج احتساب عدالتوں میں چار ریفرنسز لائے گئے ہیں ‘ایڈمسٹریٹو جج نے ان ریفرنسز کو ادھورا قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سو چ سمجھ کر نیب کے ریفرنسز دائرکرنے کی مدت رکھی گئی ہے ‘یہ مدت ساڑھے سات ہفتے بھی ہوسکتی تھی لیکن ضمنی الیکشن سے پہلے کی مدت رکھ دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 20اپریل کے سپر یم کورٹ کے پہلے فیصلے میں بھی سپریم کورٹ نے مریم نواز کو کلیئر قرار دیا ہے ‘فیصلے میں کسی بھی جگہ مریم نواز کا نام تک نہیں تھا ‘اس موقع پر بھی مریم نواز کو ہدف بنانے کی کوشش کرنے والے مایوس ہوئے ہیں ۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں جسٹس کھوسہ نے اختلافی نوٹ میں لکھ دیا ہے کہ مریم نواز ‘محمد نواز شریف کی ڈیپنڈنٹ نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی جب سماعت شروع ہوئی تھی تو جسٹس جمالی نے کمیشن بنانے کی پیشکش کی تھی جس پر ایک فریق کے علاوہ تمام رضا مند تھے ‘اس فریق کی ایک دھمکی پر کمیشن نہیں بنایا گیا ٗ

جب سپریم کورٹ میں معمول کی چھٹیاں ہوئیں تو سوشل میڈیا اور ہر جگہ ججز کے خلاف بھرپور مہم چلائی گئی ۔انہوں نے کہاکہ دوسری طرف سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے تمام تر اعتراضات اور تحفظات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عدلیہ کے سامنے سرنڈر اس امید سے کیا کہ پاکستان میں عام آدمی کو جو انصاف ملتا ہے ‘وہ انصاف مجھے اور میرے خاندان کو بھی ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ‘سراج الحق اور شیخ رشید نے اپنی پٹیشن میں ہی اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف کا پانامہ لیکس میں براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں والیم 10پر بہت شور کیا گیا اور کہا گیا کہ پنڈورا باکس کھل جائیگا ‘اب تک والیم 10کے حوالے سے جو سامنے آیا اس میں تو 27سوالات میں سے صرف 5کے جوابات آئے ہیں ‘باقی 22کے جوابات ہی نہیں آسکے ۔انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی والے کس منہ سے اسحاق ڈار سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں‘ اسحاق ڈار کے خلاف سابقہ اداروں میں بھی بنائے گئے کیسز 5مرتبہ خارج ہوچکے ہیں

‘ عمران خان تو خود الیکشن کمیشن‘ سپریم کورٹ اور انسداد ہشت گردی کی خصوصی عدالت سے بھگوڑے ہیں ‘جہانگیر ترین کی کرپشن ثابت ہوئی ہے لیکن کارروائی نہیں ہو پارہی ۔دانیال عزیز نے کہاکہ پانامہ کیس میں میاں نواز شریف کا نام ہی نہیں تھالیکن اس کے باوجود نوازشریف نے استثنا کو بالا طاق رکھ کر عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا

انہوں نے کہاکہ اقامہ سے متعلق کیس کسی بھی جرح کا حصہ نہیں ٗکسی بھی درخواست میں اقامہ کے معاملے کا ذکر نہیں۔ دانیال عزیز نے کہاکہ عمران خان،شیخ رشید اور سراج الحق نے کسی جگہ اقامہ کے خلاف درخواست نہیں دی ٗاصل کیس کا معاملہ آج سامنے آیا ہے ٗوالیم ٹین کے کو ایک خوفناک معاملہ بنا کر پیش کیا جا رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…