بڑے بڑے سیاسی پہلوانوں کو پچھاڑنے والے عمران خان کو ایک مچھر نے منہ دکھانے کے لائق نہ چھوڑا

29  اگست‬‮  2017

پشاور /ایبٹ آباد (این این آئی)خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار تک پہنچ گئی ہے ٗ اس وقت 400 سے زائد مریض صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق31نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی

تعداد 2994 ہوگئی ۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ڈینگی بخار میں مبتلا 443 مریض اس وقت صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ادھر ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے ڈینگی وارڈ میںزیرعلاج ڈینگی وائرس سے متاثرہ خاتون سمیت2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔جاں بحق ہونے والے دونوں مریضوں کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی میڈیا منیجرامبر جاوید کے مطابق ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں اس وقت 6مریض زیرعلاج ہیں ٗڈینگی وائرس سے متاثرہ ہری پور کی رہائشی خاتون ثمینہ اورجمیل جاں بحق ہوئے ٗڈینگی وارڈ میں مریضوں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاہم اس حوالہ سے مریضوں کے لواحقین نے بتایا کہ وارڈ میں ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کو ہسپتال میں خاطر خواہ سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیںجس کے باعث وائرس سے متاثرہ مریضوں کی حالت مزید بگڑرہی ہے۔مریضوں کے لواحقین نے صوبائی محکمہ صحت کے ذمہ داروں سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر ڈینگی مرض بے قابو ہو کر سینٹرل جیل پشاور پہنچ گیا ٗ سینٹرل جیل میں اب تک 7 قیدیوں میں ڈینگی کی علامات ظاہر ہونے لگیں ۔جیل میں طبی سہولیات کے فقدان کے باعث تاحال قیدیوں کا تشخیصی ٹیسٹ نہ کرایا جاسکا۔جیل ذرائع کے مطابق پشاور میں پھیلتی ڈینگی کی وبا کے پیش نظر جیل میں ڈینگی اسپرے تاحال نہیں کیا گیادوسری جانب ڈپٹی کمشنر ثاقب کا کہنا ہے کہ مرحلہ واراسپرے کیا جارہا ہے جیل کی باری ابھی نہیں آئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…