نواز شریف کی (ن) لیگ کے پارٹی معاملات میں دخل اندازی، الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھا لیا

21  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں بینچ نے تحریک انصاف، عوامی تحریک اور نیاز انقلابی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے تینوں درخواستیں یکجا کر دیں۔ پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کے وکیل بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ نا اہلی کے بعد نوازشریف نے پارٹی اجلاس میں بیٹھ کر فیصلے کیے حالانکہ نا اہلی کے بعد مسلم لیگ نواز شریف کا نام بھی استعمال نہیں کر سکتی۔بابر اعوان نے کہا پارٹی اجلاس بلانے سے پہلے ہی پارٹی

کے قائمقام صدر کا نام سامنے آ گیا حالانکہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کے تحت قائمقام صدر کی گنجائش ہی نہیں۔انہوں نے کہا مسلم لیگ کے نئے صدر کے انتخاب میں انتخابی عمل مکمل نہیں کیا گیا اور کوئی دکهاوے کا ہی الیکشن کمشنر مقرر کر لیتی جو نا اہل ہو گیا اس کے نام سے پارٹی نہیں بن سکتی۔ تاہم الیکشن کمیشن نے نا اہلی کے بعد نواز شریف کی پارٹی معاملات میں دخل اندازی اور یعقوب ناصر کو قائم مقام پارٹی صدر بنائے جانے کیخلاف درخواستوں پر مسلم لیگ ن کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…