تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے حامیوں کاخونی تصادم، خنجر آہنی راڈوں کا آزادانہ استعمال،ایک جاں بحق متعددزخمی

18  اگست‬‮  2017

خانیوال (آئی این پی )تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے حامیوں کے مابین جھگڑا خنجر آہنی راڈوں کا آزادانہ استعمال مسلم لیگ کا حامی سیکنڈ ائیر کا طالبعلم جاں بحق دو زخمی تفصیل کے مطابق 14اگست کو مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی نکالی گئی ریلی کے دوران دونوں جماعتوں کے حمایتی نوجوانوں میں تو تکرار اور تلخ کلامی ہوئی تھی گذشتہ سے پیوستہ رات دوبارہ پھر دونوں گروپ اہلحدیث چوک میں آمنے سامنے آگئے اور جھگڑا شروع ہو گیا

دیکھتے ہی دیکھتے علاقہ میدان جنگ بن گیا لڑائی کے دوران خنجر اور آہنی راڈوں کے پے در پے وار سے سیکنڈ ائیر کا طالبعلم عامر شدید زخمی ہوگیا جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال سے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا مرنے والے نوجوان عامر کے بھائی صابر حسین کی تحریری درخواست پر ملزمان افتخار ،عمر ٹھاکر ،شانی سیال ،عاطف ،دارا ولد عمر ،ارحم اور شہباز سمیت پانچ نا معلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ 148,149،302کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…