حنیف عباسی کے بُرے دن شروع،ایسا کام ہوگیا کہ کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا

18  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی)حنیف عباسی کے بُرے دن شروع،ایسا کام ہوگیا کہ کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا،ایفڈرین کیس:ازسرنو تحقیقات کا آغاز ٗ اثاثوں کی تفصیلات طلب ،حنیف عباسی، ان کی اہلیہ دو بیٹیوں، بیٹے اور بھائی کے نام اثاثوں کی بھی تفصیلات طلب،پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما حنیف عباسی کیخلاف ایفڈرین کیس میں ازسرنو تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ٗ انسداد منشیات فورس نے حنیف عباسی اوراسکے اہلخانہ سے بینک اکاؤنٹس ٗاثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں اور بغیر اجازت رقم منتقلی سے بھی روک دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات فورس کی جانب سے حنیف عباسی کیخلاف منشیات کیس کی مزید انکوائری کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں حنیف عباسی اور اس کے اہل خانہ کو اپنے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ حنیف عباسی، اپنی اہلیہ دو بیٹیوں، بیٹے اور بھائی کے نام اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں، مذکورہ تمام افراد بغیراجازت کسی اور شخص کو رقم کی منتقلی نہ کریں ٗاے این ایف نے حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ سے بینک ٹرانزیکشنز، قرضوں، سرمایہ کاری، انشورنش کمپنیوں کو ادائیگیوں یا پریمیم سے متعلق بھی معلومات طلب کی ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا کہ ایک لاکھ سے زائد بینک ٹرانزیکشنز، چیکس، بینک ڈرافٹ، ٹرانسفر لیٹر، ڈپازٹ سلپ، بینک چیک بک سیریل نمبر سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے، حنیف عباسی اور اس کے اہلخانہ سے فاران ریمیٹنس کی معلومات بھی مانگی گئی ہیں۔ انسداد منشیات فورس نے حنیف عباسی اوراسکے اہلخانہ سے بینک اکاؤنٹس ٗاثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں اور بغیر اجازت رقم منتقلی سے بھی روک دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…