عمران خان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی، بنی گالا کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر دیا گیا

18  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی، بنی گالا کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات نہ ماننے پر بنی گالا کی طرف لانگ مارچ کرنے اور صوبائی اسمبلی کے سامنے اپنی ڈگریاں جلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر عالمگیر خان نے گزشتہ روز پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں مگر صوبائی حکومت نے ہمارے جائز مطالبات آج تک تسلیم نہیں کیے ہیں۔ انہوں نے اپنے مطالبات بتاتے ہوئے کہا کہ سروس سٹرکچر، ڈیوٹی کے دوران جاں بحق ہونے والے ڈاکٹروں کو معاوضہ دینا اور ایم ٹی آئی ایکٹ کو ختم کرکے پی جی ایم آئی بحالی اور دیگر مطالبات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت پشاور کے تینوں ہسپتالوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن جاری ہے اس کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے۔ حکومت کو عدالت نے ایم ٹی آئی ایکٹ ختم کرنے کے احکامات بھی جاری کیے مگر حکومت اسے ختم نہ کرکے توہین عدالت کی مرتکب ہو رہی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر عالمگیر خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر بنی گالا کی طرف 26 ستمبر کو لانگ مارچ کریں گے اور ایک دن دھرنا دیں گے پھربھی مطالبات نہ مانے گئے تو تمام ڈاکٹرز نے صوبائی اسمبلی کے سامنے اپنی ڈگریاں جلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…