’’نواز شریف کی ریلی کے جواب میں لیاقت باغ جلسہ ناکام قرار‘‘

18  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف اور عوامی لیگ کا لیاقت باغ میں پاور شوناکام رہا ، تحریک انصاف کے کارکنان کی تعداد کم تھی جبکہ دونوں پارٹیوں کی قیادت نے بارش کو جلسے کی ناکامی کی وجہ قرار دیا ہے، لیکن بارش کے علاوہ دونوں پارٹیوں کے درمیان اختلافات اور رابطے کا فقدان بھی اس ناکامی کی بنیادی وجوہات ہیں، پاکستان کے موقر انگریزی روزنامے

ڈان نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے موقر انگریزی روزنامے ڈان نیوز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی لیگ کا لیاقت باغ میں پاور شوناکام رہا جس میں تحریک انصاف کے کارکنان کی تعداد کم تھی جبکہ دونوں پارٹیوں کی قیادت نے بارش کو جلسے کی ناکامی کی وجہ قرار دیا ہے، لیکن بارش کے علاوہ دونوں پارٹیوں کے درمیان اختلافات اور رابطے کا فقدان بھی اس ناکامی کی بنیادی وجوہات ہیں۔انگریزی اخبار کی رپورٹ میں تحریک انصاف کے سینئر عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی جلسے کی ناکامی سے شدید پریشان ہے جبکہ نواز شریف کی ریلی کے جواب میں تحریک انصاف لیاقت باغ جلسے میں لوگوں کو لانے میں ناکام رہی۔ عمران خان کے جلسے نے راولپنڈی میں تحریک انصاف کی قیادت میں اختلافات کو بھی بے نقاب کر دیا ہے۔راولپنڈی تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل چوہدری عدنان دراصل شیخ رشید احمد کے آدمی ہیں جنہیں انہوں نے نہایت چالاکی سے تحریک انـصاف کی صفوں میں داخل کروایا ہوا ہے تاکہ وہ پی ٹی آئی کے ووٹ توڑ کر شیخ رشید کے لئے زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کر سکیں۔تحریک انصـاف کے مقامی رہنما ئوں کواعجاز خان جازی، عارف عباسی اور راشد حفیظ کوبھی جلسے کے حوالے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…