نواز شریف کے دور میں وزارت خارجہ کے سیاہ و سفید کے مالک سرتاج عزیز آج کہاں اور کس حال میں ہیں،طارق فاطمی کا کیا بنا؟

16  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ان کی بنائی گئی وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہو چکی ہے۔ نواز شریف کی کابینہ میں شامل تین اہم ارکان جن میں چوہدری نثار، سرتاج عزیز اور طارق فاطمی ان دنوں نہ صرف سیاسی حلقوں کی نظروں سے

غائب ہو چکے ہیں بلکہ میڈیا میں بھی ان کا نام کم ہی لیا جا رہاہے۔ پانامہ فیصلے سے قبل ہی نواز شریف کےساتھ اختلافات کے باعث چوہدری نثار نئی کابینہ میں شمولیت کی دوڑ سے آئوٹ ہو چکے تھے جس کا اعلان انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں بھی کیا تھا جبکہ طارق فاطمی جو کہ خارجہ امور میں وزیراعظم کے معاون خصوصی کے طور پر مقرر تھے انہیں ڈان لیکس کی وجہ سے عہدے سے ہٹا دیا گیاتھا۔ نئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےسابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو وزیر خارجہ کا قلمدان سونپا ہے اور ن لیگ کے مرکزی حکومت کے دور میں پہلی بار وزارت خارجہ کا کنٹرول ایک وزیر کو سونپا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اتوار کو سرتاج عزیز کے تقرر کی منظوری دیتے ہوئے انہیں وفاقی وزیر کا درجہ دیتے ہوئے ڈپٹی چئیر مین پلاننگ لگا دیا ہے۔ جبکہ ریٹائرڈ جنرل ناصر جنجوعہ کو قومی سلامتی کا مشیر برقرار رکھا گیا ہے ۔ انجنیئر امیر مقام ، پروفیسر عرفان صدیقی ، سابق گورنر کے پی مہتاب عباسی اور جام معشوق علی کو فوری طور پر وزیراعظم کا مشیر مقرر کیا گیا ہے ۔ سابق سکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کو واشنگٹن میں سفیر مقرر کیا جا چکا ہے ۔واضح رہے کہ ڈان لیکس سے عہدوں سے برخاستگی کی شروع ہونے والی کہانی پانامہ کیس ختم ہوتے ہی سابق وزیراعظم نواز شریف کی خارجہ امور کی پوری ٹیم کو تتر بتر کر چکی ہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…