نجی ٹی وی کی معروف خاتون اینکر پرسن پر قاتلانہ حملہ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

  اتوار‬‮ 13 اگست‬‮ 2017  |  21:58

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کی معروف خاتون اینکر پرسن پر قاتلانہ حملہ، شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی اینکر پرسن و عظمیٰ خان پروڈکشن کی سی ای او عظمیٰ خان پر قصور سے لاہور آتے ہوئے قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی۔ جب وہ قصور سے لاہور واپس آ رہی تھیں تو ایک نا معلوم کار ڈرائیور نے ان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن عظمیٰ خان نے مزاحمت کی جس کے نتیجے میں انکی گاڑی کا توازن بگڑ گیا اور گاڑی سڑک کے کنارے لگے کھمبے سے

جا ٹکرائی۔ گاڑی کے کھمبے سے ٹکرانے کی وجہ سے عظمیٰ خان کو شدید چوٹیں آئیں اور انہیں قصور کے ایک نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں عظمیٰ خان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔ اینکر پرسن عظمیٰ خان کے ہاتھ اور پاؤں پر فریکچر ہے اور ان کی پیشانی پر بھی زخم آئے ہیں۔ اس واقعے کا مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں