عائشہ گلالئی کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا، بہن ماریہ طور نے عمران خان کے بارے میں کیا کہا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

11  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ گلالئی کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا، بہن ماریہ طور نے عمران خان کے بارے میں کیا کہا؟ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کی بہن ماریہ طور پکئی کا کہنا ہے کہ عمران خان بالکل درست کہتے ہیں کہ کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھا جائے، عمران خان کی یہ سوچ مثبت ہے، ایک نجی ٹی وی کے مطابق ماریہ طور نے کینیڈا میں سکونت اختیار کی ہوئی ہے لیکن اس وقت ماریہ طور ایک سکواش چیمپئن شپ کی وجہ سے لاہور میں ہیں،

وہ یہاں تین روز تک قیام کریں گی۔ ماریہ طور نے کہاکہ عمران خان کی جانب سے میری سپورٹ میں کیے جانے والے ٹویٹ پر بہت خوش ہوں، وہ درست کہتے ہیں کہ کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا چاہیے۔ ماریہ طور نے کہا کہ ہمیں اپنے تمام ہیروز کی قدر کرنی چاہیے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ماریہ طور نے کہا کہ تعلیم کی کمی ہے اور اس کی سوج بوجھ کم ہے، مگر بہتری آ رہی ہے۔ ماریہ طور نے کہا کہ میں ہسپتال کسی سے متاثر ہو کر نہیں بنا رہی بلکہ اس لیے بنا رہی ہوں کیونکہ میرے علاقے میں اس کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کی بہن اور اسکوائش کی پاکستانی کھلاڑی ماریہ طور نے کہا ہے کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو ہر جگہ سپورٹ کرنا چاہیے، پاکستان کی خواتین کو ہر سطح پر موقع دینے سے پاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ رکھتی ہوں۔

پاکستان کی خواتین کو ہر سطح پر موقع دینے سے پاکستان کا امیج بہتر ہوگا اور خواتین کو ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے آگے آنا ہوگا۔ماریہ طور نے کہا کہ پاکستان میں خواندگی کی کمی ہے، میں ہمیشہ عوام کی فلاح کے لیے کام کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی۔کھلاڑی ہویا سیاستدان یا کوئی سائنسدان جس نے بھی پاکستان کی خدمت کی وہ قابل احترام ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ان کو ہر جگہ سپورٹ کرنا چاہیے۔پاکستان میں کھلاڑیوں کو کوئی عزت نہیں مل رہی اور نہ ہی ان کا کوئی مسقبل ہوتاہے، پاکستان کے لیے دس دس کپ جیتنے والے آج رکشہ چلارہے ہیں لہٰذا پاکستا ن میں کھیلوں کو فروغ دینا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…