’’ حنیف عباسی اور دانیال عزیز میں لڑائی‘‘

10  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)این اے 56کا ٹکٹ وجہ تنازع بن گیا، حنیف عباسی اور دانیال عزیز آمنے سامنے ، نواز شریف کے سامنے ایک دوسرے کی شکایتوں کے انبار لگا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی اور وفاقی وزیر دانیال عزیز کے درمیان

این اے 56کے ٹکٹ کے حوالے سے اس وقت شدید تنائو ہے جو بڑھ چکا ہے۔ دنیا نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب ہائوس میں نواز شریف کے قیام کے دوران دونوں رہنمائوں کے درمیان چپقلش بھی پارٹی امور زیر غور لاتے ہوئے زیر بحث آئی۔ دونوں جانب سے نواز شریف سے ایک دوسرے کے گلے شکوے کئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دانیال عزیز این اے 56کے ٹکٹ کے خواہش مند ہیں اور اس سلسلے میں حلقے میں ایک جلسہ بھی کر چکے ہیں جبکہ حنیف عباسی جو کہ اس حلقے میں 2013کے انتخابات میں عمران خان کے ہاتھوں شکست کھا چکے ہیں حلقے کےٹکٹ پر اپنا حق سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ان کے درمیان وجہ تنازع بنی ہوئی ہے۔گزشتہ رات ریلی کے اختتام کے موقع پر حنیف عباسی نے اپنے حق میں پلڑے کو کرنے کیلئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو اپنے گھر میں قیام و طعام کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے نہایت سہولت اور شکریہ کے ساتھ منع کر دیا اور رات کے قیام کیلئے پنجاب ہائوس روانہ ہو گئے ہیں۔ نواز شریف کی جانب سے حنیف عباسی کے گھر نہ ٹھہرنے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے تاکہ کسی فریق کو جانبداری کا شک نہ ہو اور وہ نیوٹرل رہ کر حلقہ این اے 56کے ٹکٹ بارے فیصلہ کرسکیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…