عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات ،تحریک انصاف نے سپیکرایازصادق کو باضابطہ جواب دیدیا

8  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی مسترد کردی ہے۔ منگل کو تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کی اخلاقیات کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں ٗپی ٹی آئی تحقیقات کے موقف پر قائم ہے تاہم الزام لگانے والے ہی جج اور منصف ہوں یہ قبول نہیں۔

خط میں کہا گیا کہ برطانیہ کی پارلیمنٹ میں کمشنر مقرر کیا جاتا ہے، برطانیہ میں کمشنر ارکان پارلیمنٹ پر لاگو رولز کا تعین کرتا ہے لہذا عائشہ گلالئی معاملے کی تحقیقات کیلئے برطانیہ کی طرز پر کمشنر کا تقررکیا جائے۔شیریں مزاری نے کہاکہ تحریک انصاف کے سیاسی مخالفین پر مشتمل کمیٹی کی غیر جانبداری مشکوک ہوگی اور مجوزہ کمیٹی کو پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی انتقام کے لیے بھی استعمال کیے جانے کے خدشات موجود ہیں۔اپنی سیاسی حریف جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین ایک ہی وقت میں الزام لگانے والے اور منصف نہیں ہوسکتے۔انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف عائشہ گلالئی کے الزامات کی غیر جانبدار تحقیقات کیلئے تیار ہے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کے سربراہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان انہیں موبائل پر شادی کے پیغامات بھیجا کرتے تھے۔عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ ’عمران خان خان کو شاید نفسیاتی مسئلہ بھی ہے ٗ وہ دو نمبر پٹھان ہیں، وہ باصلاحیت لوگوں سے خوف و حسد محسوس کرتے ہیں اور صرف خود کو عقلمند اور باقی سب کو بیوقوف سمجھتے ہیں۔تحریک انصاف چھوڑنے والی خاتون رکن اسمبلی عائشہ گلالئی نے قومی اسمبلی میں درخواست جمع کرائی تھی۔

جس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گلالئی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تحریک منظور کی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…