قتل کی دھمکیاں،عائشہ گلالئی خاندان سمیت اچانک کہاں منتقل ہوگئیں؟حیرت انگیزانکشاف

8  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہونے والی رہنما عائشہ گلالئی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بارے میں کہا کہ وہ گھبرائے ہوئے ہیں اس لئے ان کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے۔ ایک انٹرویو میں عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان گھبراہٹ

کے باعث متضاد بیانات دے رہے ہیں۔ عائشہ گلالئی نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان پر تیزاب پھینکے جانے اور قتل کئے جانے کی دھمکیاں مل رہی ہیں جس کے باعث وہ اسلام آباد شفٹ ہو گئی ہیں۔ دریں اثناء عائشہ گلالئی کے سابق معاون ہیں نے نیب کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی ہر معاملے میں کمیشن لیتی تھیں، عائشہ گلالئی خود تو کرپشن کی مرتکب ہوتی رہیں اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر بھونڈے الزامات لگا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے کرپشن کے حوالے سے نیب سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ نور زمان نے مزید کہا کہ عائشہ گلالئی پہلے ہی مسلم لیگ (ن) سے رابطے میں تھیں، الزامات لگانے سے پہلے عائشہ گلالئی متعدد بار گورنر خیبرپختونخوا سے مل چکی تھیں، عائشہ گلالئی کے تحریک انصاف چھوڑنے سے پہلے ہی امیر مقام کے بیٹے نے یہ انکشاف کر دیا تھا کہ وہ پارٹی چھوڑ رہی ہیں۔ نور زمان نے عائشہ گلالئی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے روابط مسلم لیگ (ن) سے نہیں تھے تو پھر امیر مقام کے بیٹے کو کیسے پتہ چلا کہ وہ تحریک انصاف چھوڑ رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…