مرتے دم تک دکھی انسانیت کی خدمت کرتی رہوں گی ‘ فلمسٹار میرا 

8  اگست‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ مرتے دم تک دکھی انسانیت کی خدمت کرتی رہوں گی ، سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں صرف ایک خواب ہے کہ مجھے ایک ایسا پلیٹ فارم مل جائے جس کے تحت میں دکھی انسانیت کی خدمت کروں ۔ انہوں نے ’’ا ین این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ، شہزاد رائے ، ابرار الحق اور جواد احمد سمیت بے شمار لوگ ایسے ہیں جنہوں نے انسانی خدمت کا بیڑا اٹھایا اور خاص طور پر مولانا عبدالستار ایدھی کو خراج تحسین پیش

کرتی ہوں جنہوں نے اپنی ساری زندگی ضرورت مند انسانیت کے لئے وقف کر دی ۔میرا نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے لوگ دنیا سے جانے کے بعد بھی نہیں مرتے بلکہ اپنے کردار کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں اور میں بھی کوئی ایسا بڑا کام کرنا چاہتی ہوں کہ لوگ میرے جانے کے بعد بھی احترام سے میرا نام لیں ۔ اس کے لئے میری جدوجہد جاری ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کہیں شفٹ نہیں ہو رہی بلکہ پاکستان میں رہ کر اپنے لوگوں کی خدمت کروں گی

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…