کبھی کچھ ،کبھی کچھ کہتے ہیں ، لگتا ہے نیازی صاحب ۔۔ عائشہ گلا لئی نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان سٹپٹا کر رہ گئے

8  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لگتا ہے کہ عمران نیازی گھبرا گئےاور گھبراہٹ میں کبھی کچھ بیان دے رہے ہیں اور کبھی کچھ، عائشہ گلا لئی کی انٹرویو میں عمران خان پر شدید تنقید۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں تحریک انصـاف سے منحرف خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ عمران نیازی گھبرا گئے ہیں اس لئے کبھی کچھ اور اور

کبھی کچھ بیان دے رہے ہیں۔ کبھی پارلیمانی کمیٹی کا خیر مقدم کرتے ہیں تو کبھی گھبرا کر کچھ اور بولتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہئے کیونکہ کمیٹی کے سامنے وہ بھی پیش ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے عائشہ گلا لئی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے اپنے گزشتہ روز کے بیان میں کہا تھا کہ جو الزام عائد کرے تووہ ثبوت بھی پیش کرے ۔ یاد رہے کہ پانامہ کیس میں عمران خان نے شریف خاندان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے بے گناہی میں شریف خاندان اب ثبوت پیش کرے جبکہ عائشہ گلالئی کے معاملے پر عمران خان پانامہ کیس بارے موقف کے بالکل برعکس بیان دے رہے ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہونے اور اپنا بلیک بیری پیش نہ کرنے کی صورت میں عمران خان کے خلاف نہ صرف ان ہائوس کارروائی ہو سکتی ہے بلکہ کمیٹی معاملے کو عدالت اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی سفارشب بھی کر سکتی ہے اور اگر معاملہ عدالت میں چلا گیا تو عمران خان شدید مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں جس سے ان کی جماعت کو بھی شدید سیاسی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہےجبکہ دوسری جانب تحریک انصاف عائشہ گلالئی معاملے پر بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کو مسترد کر چکی ہے، شفقت محمود کے بعد پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیری مزاری نے بھی اسے یکطرفہ کارروائی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…