نواز شریف کی جی ٹی روڈ ریلی لاہور جائے گی یا نہیں؟ عدالت سے آنیوالی خبر نے ہلچل مچا دی

8  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما عثمان سعید بسرا کی ن لیگ کی جی ٹی روڈ ریلی رکوانے کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی جی ٹی روڈ ریلی رکوانے کیلئے تحریک انصاف کے رہنما عثمان سعید بسرا کی دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے

کی جنہوں نے دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت ریلی پر پابندی عائد کی جائے؟جس پر وکیل عثمان سعید نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی نا اہلی کو سازش قرار دے چکے ہیں جبکہ لاہور تک جانے کیلئے ریلی کا آغاز اسلام آباد سے ہو گا۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریلی کا بڑا حصہ پنجاب میں ہو گا جو کہ عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں، ریلی کے شرکا اگر فیض آباد میں جمع ہو کر لاہور جائیں تو عدالتی دائرہ اختیار میں کیسے ہو گا؟ درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالت ماضی میں اس طرح کی صورتحال میں مداخلت کر چکی ہے جس کی مثال تحریک انـصاف کے اسلام آباد لاک ڈائون کے وقت دیکھنے کو آئی ، ریلی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف تحریک کا حصہ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے اور اس سے تصادم کا خدشہ ہے لہٰذا عدالت اس ریلی کو روکنے کا حکم دے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔واضح رہے کہ درخواست گزار کی جانب سے نواز شریف کی جی ٹی روڈ ریلی رکوانے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ محفوظ فیصلہ آج کسی بھی وقت سنائے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…