قبول ہے یا نہیں؟ قومی اسمبلی میں اخلاقی کمیٹی کا قیام ،تحریک انصاف نے جواب دیدیا

7  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حیرت انگیزطورپرعائشہ گلالئی کے سنگین الزامات کی تحقیقات کے لیے بلیک بیری دینے سے انکار کردیااس سے قبل وہ یہ کہتے رہے ہیں کہ ثبوت وہ دیتاہے جس پر الزام لگایاجاتاہے لیکن اب انہوں نے اپنا موقف تبدیل کرلیا ہے اور قومی اسمبلی کی تحقیقاتی کمیٹی بھی مسترد کردی،

عمران خان نے تحقیقات کے لئے برطانیہ کی طرز کا غیر جانبدار کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے موبائل فون دینے کے سوال پر کہا، ثبوت وہ دیتا ہے جو الزام لگاتا ہے۔قومی اسمبلی میں عائشہ گلالئی کے معاملے پر بننے والی اخلاقیاتی کمیٹی کے قیام کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو کمیٹی کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہو ا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس میں حکومتی اور اتحادی ممبران اسمبلی کے چھ، جبکہ اپوزیشن کے چار اراکین شامل ہوں گے۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت اس کمیٹی کا حصہ نہیں بنے گی،ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حقائق سامنے آئیں اور دودھ کا دودھ ، پانی کا پانی ہو جائے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت جس انداز کی کمیٹی بنائی جارہی ہے ،اس سے وہ اپنی مر ضی کے نتائج اخذ کرنا چاہتی ہیں،ہم نے اس حوالے سے اپنی تجاویز اور اعتراضات اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…