حلفاً کہتی ہوں عائشہ سچ کہتی ہے،خاتون رکن اسمبلی نے قسم اُٹھالی

6  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن نے کہا کہ ن لیگ کو عائشہ کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ جوعائشہ گلالئی کیخلاف بات کررہی ہیں وہ بھی جانتی ہیں عائشہ درست کہہ رہی ہے،وہ واحد نہیں ہیں جو خاموش ہیں انہیں عائشہ نے آواز دی ہے۔ماروی میمن نے کہا کہ حلفاً کہتی ہوں عائشہ نے جو کہا وہ 100 فیصد سچ ہے، عائشہ نے جرات کا مظاہرہ کیا ہے۔قومی اسمبلی میں عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے ان کیمرا خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تحریک منظور کرلی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کمیٹی کے قیام کے لیے تحریک عارفہ خالد نے پیش کی۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے جو ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کریگی۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ خواتین کی عزت و احترام کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے، پی ٹی ائی کیوں ضرورت سے زیادہ ردعمل دکھارہی ہے؟ اس مسئلے پر غیرجذباتی بحث ہونی چاہیے ?عائشہ نے پارٹی کے سربراہ پر الزام لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں جو خاتون اپنے حق کے کیلئے اٹھتی ہے اس پر پہلے الزام لگتا ہے ?ٹوئٹ میں کہا گیا کہ عائشہ پر تیزاب پھینکیں۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، عائشہ گلالئی کو دھمکیوں کے معاملے کی بھی تحقیقات کرائیں۔انہوں نے کہا کہ ماریہ طورپکئی قومی اسٹار ہے،اسکی تصاویراچھالنا بھی ہراساں کرنا ہے ?کیا تحریک انصاف خاتون کھلاڑی پر الزامات لگانے والے کارکنوں کیخلاف کارروائی کرے گی؟ معاملہ دو ارکان اسمبلی کے درمیان ہے۔پی پی پی رہنما کے مطابق عائشہ گلالئی کا الزام جنسی طور ہراساں کرنے میں ا?تا ہے اور حوالے سے قوانین ملک میں موجود ہیں ?اگر ہراساں کرنے سے متعلق کمیٹی فعال نہیں تو اسے فعال کریں۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما ماروی میمن نے کہا کہ ن لیگ کو عائشہ کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوعائشہ گلالئی کیخلاف بات کررہی ہیں وہ بھی جانتی ہیں عائشہ درست کہہ رہی ہے،وہ واحد نہیں ہیں جو خاموش ہیں انہیں عائشہ نے آواز دی ہے۔ماروی میمن نے کہا کہ حلفاً کہتی ہوں عائشہ نے جو کہا وہ 100 فیصد سچ ہے، عائشہ نے جرات کا مظاہرہ کیا ہے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کی شیریں مزاری نے کہا کہ ایک عورت پر کمیٹی بنارہے ہیں توخواجہ آصف کے خلاف بھی بنائیں۔پی پی پی کی شگفتہ جمانی کا کہنا تھا کہ جس موبائل میں ثبوت ہیں اسے چھیننے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…