عمران خان پر عائشہ گلالئی کے الزامات،ایاز صادق نے 20رکنی کمیٹی کا اعلان کردیا،کتنے حکومتی ارکان ہونگے اور کتنے اپوزیشن؟کپتان کو بُری خبرسنادی گئی

4  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اپوزیشن کو خاتون رکن عائشہ گلالئی کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پرالزامات کی تحقیقات کے لیے 20رکنی اخلاقی خصوصی کمیٹی کے ناموں کو حتمی شکل دینے کی درخواست کر دی چیف وہیپ اور اپوزیشن لیڈر سے نامزدگیاں مانگ لی گئیں 13کا تعلق حکمران اتحاد 7ارکان کا تعلق اپوزیشن سے ہو گا جمعہ کی شام جاری اعلامیہ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے متذکرہ معاملے پر خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا عمل شروع کر دیا ہے۔

کمیٹی کے قیام کی تجویز وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے اجلاس کی کاروائی کے دوران دی گئی ۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف وہیپ شیخ آفتاب احمد اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے کمیٹی کے لیے 20ناموں کو حتمی شکل دینے کی درخواست کر دی کمیٹی میں 13اراکین کا تعلق حکومت اور اسکے اتحادیوں اور 7کا تعلق اپوزیشن جماعتوں سے ہو گا کمیٹی کو خصوصی کمیٹی برائے اخلاقیات سے منسوب کر دیا گیا ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…