نااہلی کے فیصلے کے بعد انتہائی سنجیدہ ماحول میں قہقہے کیسے لگ گئے؟مولانا فضل الرحمان نے بالاخر اصل بات بتاہی دی

30  جولائی  2017

لاہور( این این آئی)حکومت کی اتحادی جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد افسردگی کے ماحول میں منعقد ہونے والے مشاورتی اجلاس میں شرکاء کے قہقوں کا باعث بننے والالطیفہ سنا دیا ۔مولانا فضل الرحمن نے ایک ٹی وی انٹر ویو میں میزبان کی جانب سے سوال پر بتایا کہ مشاورتی اجلاس میں نے لطیفہ سنایا کہ جب کوئٹہ میں میری گاڑی پر بم حملہ ہوا تو اس وقت کچھ رہنما بھی

گاڑی میں میرے ساتھ موجود تھے ۔ انہی میں سے ایک صاحب دو ماہ بعد ملاقات کیلئے آئے اور کہا کہ دھماکے کی وجہ سے میرے کان ابھی تک بند ہیں جس پر میں نے انہیں کہا کہ دھماکہ تو میری سائیڈ پر ہوا تھا اور میرے کان تو ٹھیک ہیں جس پر ان صاحب نے کہا کہ میرا تو پہلی بار تھا ۔ میں نے میاں صاحب سے کہا کہ آپ کے ساتھ بھی یہ پہلی بار نہیں بلکہ بار بار ہوا ہے اس لئے تمام شرکاء نے خوب قہقہ لگایا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…