اسلام آباد،ہنگامے سے قبل چینی خاتون اور کانسٹیبل کیا کرتے رہے؟حیرت انگیزانکشافات

26  جولائی  2017

اسلام آباد (این این آئی) ریلوے پولیس نے مارگلہ اسلام آبادسے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر دوران سفر گرین لائن ٹرین میں مبینہ طورپرچینی خاتون سے دست درازی اورریپ کی کوشش کرنیوالے ریلوے پولیس کے کانسٹیبل کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چینی مکینیکل انجینئرزکا8رکنی وفد راولپنڈی ریلوے سٹیشن کے دورے پرآیاجہاں پرانہوں نے ریلوے حکام کے ہمراہ سی پیک کے حوالے سے اپنے زیرتکمیل دفترکے معائنے کے علاوہ واشن لین سمیت مختلف شعبوں اورپلیٹ فارم کادورہ کیا،

بعدازاں یہ وفدریلوے افسران کے ہمراہ گرین لائن ٹرین کے ذریعے مارگلہ ریلوے سٹیشن اسلام آبادآگیا،اس دوران وفدمیں شامل ایک وینگ زوئی نامی چینی خاتون بچھڑجانے سے گرین لائن سے الگ ڈبے میں سوارہوگئی ، جہاں پر مبینہ طور پر خالی اپارٹمنٹ میں موقع پاکرسیکیورٹی پرتعینات نویدنامی پولیس کانسٹیبل نے دست درازی شروع کردی واپس راولپنڈی ریلوے سٹیشن پہنچتے ہی متاثرہ خاتون نے شورمچادیا،اس موقع پرڈی ایس پی ریلوے سمیت تمام متعلقہ افسران پہنچ گئے جنہوں نے متاثرہ خاتون کوفوری طورپربم ڈسپوزل سکواڈکے کمرے میں منتقل کرتے ہوئے تمام مسافروں سے پلیٹ فارم خالی کرالیا۔اس موقع پرلاہورجانے والی ٹرین کے مسافروں کودوسرے پلیٹ فارم سے گاڑی میں سوارکرکے ٹرین کومقررہ وقت سے 5منٹ پہلے روانہ کردیاگیا، اس پررہ جانیوالے مسافروں نے احتجاج شروع کردیاتاہم ریلوے حکام نے موقع کی نزاکت کے تحت انتظارکرنیوالے مسافروں کوکرایہ واپس کردیا جس پرچینی وفدنے شدیداحتجاج کرتے ہوئے ریلوے پولیس کی معذرت قبول کرنے سے انکارکردیااورسخت مؤقف اختیارکیاکہ وہ اپنے سفیراوروفاقی وزیرریلوے سے براہ راست رابطہ کرینگے تاہم بعدازاں انہیں برق رفتارنان سٹاپ ریل کارکے ذریعے لاہورروانہ کردیاگیا۔ایس پی ریلوے ریاض بوسال کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاتون سیاحت کی غرض سے یہاں آئی تھی ،دوران سفروہ پولیس کانسٹیبل سے بے تکلف ہوگئی جنہوں نے آپس میں سیلفیاں بھی بنائیں ،

موقع ملنے پرکانسٹیبل نے مبینہ طور پر دست درازی کی کوشش کی تاہم بروقت اطلاع پرنویدنامی کانسٹیبل کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…