مشکوک سرگرمیوں میں ملوث چینی باشندوں کا اغواء،بڑی کمپنی سے منسلک تمام غیر ملکی افراد کے ویزے کینسل ، ملک بدر کرنے کا اعلان

25  جولائی  2017

اسلام آباد(این این آئی)کوئٹہ سے چینی باشندوں کے اغواء کے واقعہ کی تحقیقات کی غرض سے قائم کی جانے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پیش کر دی گئی ٗرپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد وزیر داخلہ کی جانب سے متعدد اقدامات کی منظوری ٗ اے آرکے انفو ٹیک سے منسلک تمام غیر ملکی افراد کے ویزے کینسل کرکے انہیں فوری طور پر ملک بدر کرنے کا فیصلہ اور اس کے ساتھ ایسی کمپنیوں کی رجسٹریشن کو بھی فوری طور پرمنسوخ کر نے کاحکم دیدیا ہے ۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث اے آرکے انفو ٹیک کی انتظامیہ کے خلاف درج شدہ کیسز کی موثر پیروی کا فیصلہ کیا گیا ٗایس ای سی پی کی جانب سے تمام غیر ملکی کمپنیوں اور فرموں کا آڈٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والی کمپنیوں یا غلط کاریوں میں ملوث غیر ملکی کمپنیوں کی ریجسٹریشن منسوخ کی جا سکے۔ بیان کے مطابق ایس ای سی پی کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ غیر ملکی کمپنیوں کی رجسٹریشن سے قبل ان کے کوائف اور مالی معاملات کی مناسب چھان بین ہو۔ بیان میں کہاگیا کہ اے آرکے انفو ٹیک کے معاملات سے غفلت برتنے والے ایس ای سی پی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کا فیصلہ کیا گیاجبکہ وزارتِ خارجہ کی جانب سے ویزوں کے اجراء اور درخواست گزاروں کے کوائف کی چھان بین کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ جعلی کوائف اورغلط طریقوں سے پاکستانی ویزوں کے حصول کی روش کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔بیان کے مطابق وزارتِ خارجہ کی جانب سے کوریا کے سفیر کو حقائق اور شواہد سے آگاہ کیا جائے گاوزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ اے آر کے انفو ٹیک کمپنی اردو اکیڈمی کی آڑ میں کیسے ویزہ قوانین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی اور ملکی مفادات کے مخالف سر گرمیاں سر انجام دے رہی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…