پاناما کے ہنگامے میں دھماکہ خیز موڑ،شاہ محمودقریشی نے وزیراعظم نوازشریف کو بڑی پیشکش کردی

22  جولائی  2017

ملتان (این این آئی)پاناما کے ہنگامے میں دھماکہ خیز موڑ،شاہ محمودقریشی نے وزیراعظم نوازشریف کو بڑی پیشکش کردی، کہتے ہیں اپنانیا وزیراعظم لے آئیں،ہمیں کوئی اعترا ض نہیں،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عدالت نے شریف فیملی کو بے گناہی ثابت کرنے کا پورا وقت دیا لیکن نواز شریف منی ٹریل نہیں دے سکے ٗ نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے ٗ

نا اہلی کے مرتکب ہوئے ہیں ٗ ہم انتظار کے موڈ میں ہیں ٗ جمہوریت کو خطرہ نہیں ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خواجہ رضوان عالم کی والدہ کی نمازہ جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے پاناما کیس میں دونوں فریقین کو پورا وقت دیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے 5 ججز کے سامنے ہم نے اپنا موقف رکھا ٗ جن میں سے 2 ججز نے وزیراعظم کو نااہل کہا۔ سپریم کورٹ میں نواز شریف کو دوسرا موقع ملا ٗ عدالت میں وزیراعظم کی جانب سے جعلی دستاویزات پیش کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے، وہ نا اہلی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ قوم کرپٹ حکمرانوں کا احتساب چاہتی ہے۔ ہم انتظار کے موڈ میں ہیں ، جہاں اتنا صبر کیا تھوڑا اور بھی کر سکتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز میں دو گروپ بن گئے ہیں ان کا دوسرا گروپ محاذ آرائی چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف پر آرٹیکل 62اور 63لاگو ہوتا ہے ٗجمہوریت کو خطرہ نہیں ہے۔ ابھی تو ابتدا ہے، انتہا ہونا باقی ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مسلم لیگ میں دو گروپ بن گئے ہیں اور اگر وہ اپنا نیا وزیر اعظم لاتے ہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…