وزرا کس طرح وزیراعظم نواز شریف کی چاپلوسی کرتے ہیں؟ کابینہ اجلاس میں کیا کچھ ہوتا ہے؟پہلی بار سب سامنے آگیا

14  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانچ ناراض وزیروں کے پرزور مطالبہ پر وزیراعظم نواز شریف کو کابینہ اجلاس بلانے پر قائل کیا ، امید تھی کہ اجلاس بہت معرکہ انگیز ثابت ہو گا مگر جب اجلاس شروع ہوا تو ناراض وزرا نواز شریف کی خوش آمد اور چاپلوسی میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے رہے، چٹ لکھ کر نواز شریف کو بھیجی کہ قانون پاس کریں کہ کابینہ اجلاس میں خوش آمد کرنا

منع ہے۔چوہدری نثار کی معروف صحافی رئوف کلاسرا سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رئوف کلاسرا نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے 1997تا 1999کے دور حکومت کی بات ہے کہ میری چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی اس ملاقات میں چوہدری نـثار نے بتایا کہ بہت عرصے سے کابینہ کا اجلاس نہ ہوا تھا، وفاقی کابینہ میں بھی بے چینی پائی جاتی تھی ۔ ایک دن چار پانچ وزرا میرے پاس آگئے اور کہنے لگے کہ ہمارے کام رکے ہوئے ہر چیز رکی ہوئی ہے ۔ آپ وزیراعظم نواز شریف سے کہیں کہ وہ وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کریں ۔ رئوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار نے بتایا کہ میں نے کسی طرح وزیراعظم نواز شریف کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرنے کیلئے قائل کر لیا اور جب اجلاس طلب ہو گیا تو مجھے امیدتھی کہ جو چار پانچ وزرا میرے پاس آئے تھے وہ ضرور کوئی بات کریں گے اور کابینہ اجلاس بہت معرکہ انگیز ثابت ہو گا مگر ایسا کچھ نہیں ہوا جیسے ہی اجلاس شروع ہوا میں نے دیکھا کہ وہی چار پانچ وزیر وزیراعظم نواز شریف کی خوش آمد اور چاپلوسی میں زمین و آسمان کے قلابے ملا رہے ہیں ۔ میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا اور میں نے ایک چٹ لکھ کر وزیراعظم نواز شریف کو بھجوائی کہ ایک قانون پاس کریں کہ کابینہ اجلاس میں خوش آمد اور چاپلوسی کرنا منع ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…