پاکستان کیلئے تاریخی موقع ۔۔آرمی چیف نے قومی اداروں کو ہدایات جاری کر دیں

13  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے حوالے سے ہمارے عزم پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیئے، پاک فوج اس منصوبے کو فل پروف سکیورٹی فراہم کرے گی اور سی پیک کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف بدھ کے روز نیشنل لاجسٹکس سیل

(این ایل سی) کے زیر اہتمام سی پیک پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔سیمینار کے دوران اپنے کلیدی خطاب میں جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سی پیک سے مستفید ہونا چاہیئے، اور اس کے لیے ‘مزید بہتر رفتار اور سطح پر قیادت، باہمی تعاون کے جذبے اور صلاحیتوں کی تعمیر کی ضرورت ہے’، قومی اداروں کو آگے بڑھ کر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کی وجہ سے پاکستان کو حاصل ہونے والے مواقعوں کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔آرمی چیف نے پاکستان اور چین کے درمیان اس اہم منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر کھلی بحث کی دعوت بھی دی اور کہا کہ جہاں پاک فوج کی جانب سے منصوبے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے وہیں، دیگر قومی اداروں کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا’۔ سی پیک کے نتیجے میں حاصل ہونے والے مواقع سے بہتر استفادہ کرنے کے لیے انہوں نے قومی اداروں کے کردار کو دو بار دہرایا۔اپنی تقریر میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم بحیثیت قوم اس تاریخی موقع سے صرف اس وقت فائدہ اٹھا سکتے ہیں جب ہم اسے قبول کرنے کی تیاری کریں، تمام قومی اداروں کو سی پیک کی کامیابی یقینی بنانے کی کوشش کرنا ہوگی’۔واضح رہے کہ پاکستانی اور چینی حکام کے مطابق سی پیک منصوبے کامیابی سے جاری ہیں تاہم کئی مواقع پر حکام اپنے ذاتی مباحثوں کے دوران اس گیم چینجر منصوبے کے انفرااسٹرکچر اور رابطہ منصوبوں پر عملدرآمد میں سامنے آنے والے مسائل کا ذکر کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…