ایران نے سعودی عرب کو دہشتگرد ریاست قرار دیدیا ،مذاکرات کیلئےکیا انتہائی شرمناک شرط عائدکر دی؟

5  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے سعودی عرب کو دہشتگرد ریاست قرار دیتے ہوئے اپنے لئے خطرہ قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل محمد علی جعفری نے پاسداران انقلاب کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ایک دہشتگرد ریاست ہے جس سے ایران کو خطرات لاحق ہیں۔خطے میں موجود صرف طاقتور

ممالک ہی محفوظ قرار دئیے جا سکتے ہیں اور ہمیں ایک ایسے دشمن کا سامنا ہے جو صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے ہمیں اس سے اسی کی زبان میں بات کرنی ہو گی۔میجر جنرل محمد علی جعفری نے اس موقع پر مذاکرات کے امکان کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ ایران دنیا سے سامنا کرنے سے کتراتا ہے اور جنگ کو ہوا دے رہا ہے مگر میں یہاں ڈنکے کی چوٹ پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پاسداران انقلاب امن کیلئے کوشاں ہے مگر امن صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب دشمن ہماری طاقت سے مرعوب نہیں ہو جاتا اور اسے جنگ کی صورت میں برداشت کرنے والے نقصانات کا اندازہ نہیں ہو جاتا۔ واضح رہے کہ میجر جنرل محمد علی جعفری گزشتہ 10سال سے پاسداران انقلاب کی سربراہی کر رہے ہیں اور ان کی مدت عہدہ تین ماہ بعد ختم ہو رہی تھی مگر انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ وہ 2020تک یعنی مزید تین سال تک پاسداران انقلاب کی سربراہی کرینگے ۔ میجر جنرل محمد علی جعفری نے 1980میں عراق ایران جنگ کے دوران پاسداران انقلاب میںشمولیت اختیار کی تھی اور 2007میں انہیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کی قیادت کی ذمہ داری سونپی تھی ۔ پاسداران انقلاب ایک متوازی فوج ہے جس کی بنیادی ذمہ داری 1979میں ایران میں خمینی کی زیر قیادت آنے والے انقلاب کی حفاظت کرنا ہے ۔ پاسداران انقلاب اس وقت ایران سے باہر شام اور عراق میں بھی ایرانی آپریشن میں شامل ہے اور اس کے علاوہ ایران کے اندر انٹیلی جنس معلومات اور معاشی سرگرمیوں کی بھی نگرانی کرتی ہے۔ امریکہ نے پاسداران انقلاب پر دہشتگرد سرگرمیوں اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے الزام پر اس پر انتہائی سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…