سی پیک مشرقی ، مغربی روٹس 2019 کے آغاز میں مکمل ہو جائیں گے ‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر

2  جولائی  2017

لاہور( این این آئی)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن داد نے کہا ہے کہ مشرقی اور مغربی روٹس 2019 کے آغاز میں مکمل ہو جائیں گے ،راہداری کے پہلے مرحلے میں بنیادی ڈھانچے ، ریلویز اور توانائی کے شعبوں سے متعلق منصوبے شامل ہیں اوور توقع ہے کہ یہ منصوبے سال کے آخر تک مکمل ہو جائیں گے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا دوسرا مرحلہ اقتصادی زونز

کے قیام پر مشتمل ہے جن سے ملک کے صنعتی شعبے کو فروغ ملے گا اورفاٹا سمیت تمام صوبوں میں نو صنعتی زونز قائم کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں صنعتی زونز میں دلچسپی لے رہی ہیں جس سے آگے چل کر پاکستان کی تجارت کو فروغ ملے گا۔حسن داد نے کہا کہ اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے خواہاں مقامی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبوں سے ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے اس اعتماد کا ااظہار کیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے پاکستان اور چین کے درمیان عوامی سطح پر روابط اور تعلیمی شعبے میں تعاون کو بھی فروغ ملے گا۔اقتصادی راہداری کے تحت بلوچستان کی ترقی سے متعلق ایک سوال پر پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ گوادر خطے کا مرکز بن جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…