شاہ کوٹ:گاڑی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ،6 جاں بحق ،8 شدید زخمی

29  جون‬‮  2017

ِ شاہکوٹ(آن لائن)شاہکوٹ وین میں گیس سلنڈرپھٹنے سے خوفناک دھماکہ ماں بیٹا سمیت 6افرادجھلس کرجاں بحق 8شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے آنیوالی وین میں 14افراد سوار تھے کہ ڈرائیور نے شاہکوٹ ٹول پلازہ بچانے کیلئے گاڑی اندرون شہر راستہ سے گذاری جب وین نمبریMTI-132 مین بازارشاہکوٹ

جنازگاہ کے قریب الائیڈ بنک کے سامنے گاڑی میں موجود گیس سلنڈر لیک ہو جانے سے اچانک سلنڈخوفناک دھماکے سے پھٹ گیا اور وین میں شدید آگ بھڑک اٹھی دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ارد گرد دوکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دوکاندار اپنی دوکانین چھوڑ کر بھاگ گئے وین میںآگ لگنے سے ماں بیٹا تین خواتین سمیت چھ افراددم توڑ گئے جبکہ باقی افراد بھی بری طرح جھلس گئے جن میں سے چار افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جاں بحق ہونیوالے افراد کی کوئی شناخت نہیں ہونے پائی جبکہ زخمی افراد میں محمد فیاض سکنہ ملتان،تنزیلہ زوجہ فیاض سکنہ ملتان،اسد ولد فیاض،ایمان دختر فیاض سکنہ ملتان،علی حسین گوجرانوالہ،عظمت علی گوجرانوالہ،زاہدہ بی بی گوجرانوالہ،سعدیہ بی بی زوجہ شاہد،بابر جاویدکنڈیکٹر مال چک شامل ہیں ریسکیو 1122نے بروقت پہنچ کر آگ بجھائی اورزخمی افراد کوطبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال شاہکوٹ منتقل کر دیاجہاں سے شدید حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے شہر بھر کی سیاسی سماجی تنظیموں نے اس واقعہ پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ لوکل ٹرانسپورٹ میں گیس سلنڈر کے استعمال پر فوری پابندی لگائی جائے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…