میٹروبس خوفناک حادثہ سے بچ گئی، مسافروں کی چیخیں نکل گئیں ‘ بچوں اور عورتوں سمیت مسافر سیٹوں سے اچھل کر نیچے جا گرے 

25  جون‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی ) راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس کشمیر ہائی وے اسٹیشن پر اتوار کی صبح ڈرائیور کی حاضر دماغی کے باعث خوفناک حادثہ سے بال بال بچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی میٹرو بس جب کشمیر ہائی وے اسٹیشن سے سیکرٹریٹ کی طرف جا رہی تھی تو میٹرو کی دوسری بس راولپنڈی صدر جانے والی لین پر جانے کی بجائے راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی لین پر آگئی ۔ موڑ کے

باعث دونوں ڈرائیور ایک دوسرے کو دیکھ نہیں سکے ۔ صدر کی طرف جانے والی میٹرو بس کو ایم 27کے ڈرائیور نے جونہی موڑ مڑتے ہوئے دیکھا تو فوراً بریک لگائی ۔ بریک اتنی زور سے لگائی گئی کہ بچوں اور عورتوں سمیت کئی مسافر نشستوں سے اچھل کر نیچے فرش پر آگئے ۔عورتوں اور بچوں کی چیخیں نکل گئیں تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اورمیٹرو بس ڈرائیور کی حاضری دماغی کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…