عمران خان کی بیٹی اور سیتا وائٹ کا ڈی این اے ٹیسٹ، حکومت کیا کرنے جا رہی ہے؟

6  جون‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین روحیل اصغر شیخ نے کہا ہے کہ عمران اور سیتا وائٹ کی بیٹی کا ڈی این اے بھی کرایا جائے، قطری شہزادہ نے پاکستان آنے سے انکار کیا ہے مگر اپنے بیان سے دستبردار نہیں ہوئے۔منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ روحیل اصغر شیخ نے کہا کہ نہال ہاشمی کا استعفیٰ نہ منظور کرنے کے لئے رضا ربانی سے ملاقات ان کا ذاتی فعل ہے۔

پارٹی نے جو فیصلہ کیا ہے، پوری پارٹی اس پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کی پوری تقریر سننی چاہئے تھی، عدلیہ اس کے بیان پر کوئی ردعمل نہ کرتی تو زیادہ اچھا ہوتا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان اتنے پاک باز نہیں جتنا ظاہر کرتے ہیں۔ سیتا وائٹ ، عمران خان اور ان کی بیٹی ٹیرن کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قطری شہزادے کے خط کے بارے میں ابہام پھیلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، وہ یہاں آنے سے تو انکار کرتے ہیں مگر انہوں نے یہ بھی کہا ہے جو خط دیا ہے وہ من و عن اس کے ایک ایک حرف پر قائم ہیں۔ روحیل اصغر نے کہا کہ عمران خان محمد منشا کے بارے میں بات کرنے سے پہلے سوچیں ۔، عمران خان کے اپنے بھی ان سے ذاتی تعلقات ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف جتنی بھی قوتیں ہیں وہ خانہ کعبہ کے طواف کے دوران اﷲ اکبر لبیک کی صدائیں برداشت نہیں کرتے اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ مسلمان آپس میں نفاق اور تفرقے کا شکار رہیں۔ عراق، ایران، شام، یمن سمیت دیگر ممالک میں لشکر کشی ان طاقتوں کی طرف سے اسی چیز کا شاخسانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ایک جگہ اکٹھا ہونا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…