تحریک انصاف میں شمولیت،افواہوں کا خاتمہ،پیپلزپارٹی کے ایک اور اہم رہنما نے دوٹوک اعلان کردیا

4  جون‬‮  2017

لاہور(آئی این پی ) سابق فاقی وزیر نذر محمد گوندل نے کہا ہے کہ 6جون کو خاندان سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں،پنجاب میں شہنشاہوں کا راج ہے، عمران خان کے سوا انہیں کوئی چیلنج نہیں کر سکتا، پیسے کی پرچی لیکر پیپلز پارٹی جوائن کی، پارٹی چھوڑنا میرا نہیں خاندان، کارکنوں اور حلقے کے عوام کا فیصلہ ہے۔ اتوار کو پیپلز پارٹی چھوڑنے کے فیصلے پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نذر گوندل نے کہا

کہ خود ابھی بھی پارٹی نہیں چھوڑنا چاہتا تھا مگر خاندان، کارکنوں اور حلقے کے عوام کا فیصلہ ہے کہ پی پی چھوڑ دی جائے، چھوٹے موٹے اختلافات تو ہر جگہ ہوتے ہیں مگر پیپلز پارٹی نے بہت عزت دی۔نذر محمد گوندل نے کہا کہ پچیس پیسے کی پرچی لیکر پارٹی جوائن کی، بچے تھے جب پیپلز پارٹی سے ناطہ جوڑا، اب پنجاب کی سیاسی حقیقیت یہ ہے کہ پنجاب میں شہنشاہوں کا راج ہے، عمران خان کے سوا انہیں کوئی چیلنج نہیں کر سکتا، پنجاب کی سیاست کے بادشاہوں کے مقابلے کے لئے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے پنجاب کے بادشاہوں کو کھل کر چیلنج کیا اور جس طرح عمران خان نے شریف برادران کو للکارا یہ کوئی اور نہیں کر سکتا تھا، چھ جون کو بنی گالہ میں خاندان کے افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں۔سابق ایم این اے ذوالفقار گوندل بھی ان کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ 20 دن میں پی ٹی آئی کی جانب سے پیپلز پارٹی کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے ، نور عالم ، فردوس عاشق اعوان کے بعد نذر محمد گوندل بھی کپتان کا ساتھ دینے کو تیار ہو گئے ، ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کے مطابق نذر محمد گوندل 6 جون کو نتھیا گلی میں عمران خان سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…