’’ پاکستان کی ترقی کا ضامن سی پیک منصوبہ ملک دشمنوںکو کھٹکنے لگا ‘‘ متعدد خوفناک حملے ۔۔۔ درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے

2  جون‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان میں جنگجو حملوں کی تعداد میں پھر سے اضافہ ہونے لگا۔ مئی میں گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران سب سے زیادہ حملے ریکارڈ کیے گئے۔ اپریل کے مقابلے میں جنگجو حملوں میں 61 فیصد ‘ ہلاکتوں میں 67 فیصد اور زخمیوں کی تعداد میں 148 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا‘ بلوچستان میں سب سے زیادہ جنگجو حملے ہوئے‘ سی پیک منصوبے جنگجوئوں کا خصوصی نشانہ‘

دہشت گردی اور ریاست مخالفت تشدد پر نظر رکھنے والے اسلام آباد میں قائم آزاد تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز ( پکس ) کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق مئی 2017 ء میں پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 50 جنگجو حملے ریکارڈ کیے گئے جن میں 98 افراد مارے گئے جبکہ 148 زخمی ہوئے ۔ مرنے والوں میں 60عام شہری‘ 13 سیکیورٹی فورسز اہلکار‘ اور چار جنگجو شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 111 عام شہری ‘23 سیکیورٹی فورسز اہلکار شامل ہیں۔ حسب معمول عام شہری دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہے تاہم جنگجوئوں نے سیکیورٹی فورسز کے اہداف پر بھی کئی حملے کیے۔ مئی میں ہونے والے پچاس جنگجو حملے گزشتہ گیارہ ماہ کے دوران کسی ایک ماہ میں ہونے والے سب سے زیادہ حملے تھے۔ جنگجو حملوں میں اچانک اضافے کا اندازا اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ اپریل 2017 میں 31 حملوں میں 46 افراد مارے گئے تھے۔ پکس رپورٹ کے مطابق مئی میں سب سے زیادہ حملے بلوچستان میں ہوئے جہاں 23 حملے ریکارڈ کیے گئے۔

اپریل میں یہاں صرف دس حملے ہوئے تھے۔ مئی میں ہونے والے 23 حملوں میں بلوچستان میں 47 افراد مارے گئے جن میں 44 عام شہری ‘ دو فورسز اہلکار اور ایک جنگجو شامل ہے جبکہ 103 افراد زخمی ہوئے جن میں 88 عام شہری‘ 15فورسز اہلکار شامل ہیں۔ بلوچستان میں ہونے والے حملوں میں ہائی پروفائل حملے بھی شامل ہیں جن میں ڈپٹی چیئر میں سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر ہونے والا خودکش حملہ ‘ سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنے والے مزدوروں کا قتل اور کوئٹہ سے دو چینی باشندوں کا اغوا خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

بلوچستان میں جنگجو حملوں کا رجحان واضح کرتا ہے کہ سی پیک سے متعلق منصوبے جنگجوئوں کا خاص طور پر نشانہ ہیں ۔ خیبر پختونخواہ میں بھی جنگجو حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں 12 حملے ریکارڈ کیے گئے جبکہ اپریل میں یہاں 5 حملے ہوئے تھے۔ ان 12حملوں میں 10 افراد مارے گئے جن میں 6 عام شہری اور 4 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں جبکہ 16 عام شہری اور 2 فورسز اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

گزشتہ ماہ فاٹا میں جنگجو حملوں کی تعداد میں اپریل کے مقابلے میں کوئی کمی بیشی دیکھنے میں نہیں آئی اور اس ماہ بھی وہاں 10 جنگجو حملے ہوئے جن میں 17افراد مارے گئے جن میں 9 عام شہری‘ پانچ سیکیورٹی فورسز اہلکار اور دو جنگجو شامل ہیں جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے جن میں 8 فورسز اہلکار اور 7 عام شہری شامل ہیں‘ پنجاب میں جنگجو حملوں کی تعداد اپریل میں چار کے مقابلے میں مئی میں کم ہو کر صرف ایک رہ گئی جس میں صرف ایک شخص مارا گیا۔

سند ھ میں جنگجو حملوں کی تعداد میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیاجہاں اپریل میں ایک حملے کے مقابلے میں مئی میں تین جنگجو حملے ریکارڈ کیے گئے جن میں سیکیورٹی فورسز کے دو ہلکار مارے گئے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے جن میں تین فورسز اہلکار شامل ہیں۔گزشتہ ماہ آزاد کشمیر میں بھی ایک جنگجو حملہ ریکارڈ کیا گیا جس میں چا ر عام شہری زخمی ہوئے۔ گزشتہ ماہ ہونے والے 50 جنگجو حملوں میں سے 20دیسی ساختہ بم دھماکے (IED blasts ) تھے جن میں سب سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے جن کی تعداد 44 تھی تاہم گزشتہ ماہ ہونے والا واحد خود کش حملہ سب سے زیادہ مہلک تھا جس میں 16 افراد مارے گئے جبکہ 40 زخمی ہوئے۔

مئی میں سب سے زیادہ تشویشناک حملے ٹارگٹ کلنگ کے تھے . 8ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں 20 افراد مارے گئے جبکہ 26 زخمی ہوئے۔ گزشتہ ماہ 16 ہجومی جنگجو حملے ہوئے جن میں 16 افراد مارے گئے جبکہ7 زخمی ہوئے۔ ہجومی حملہ اس حملے کو کہتے ہیں جس میں بندوق بردار کسی ہدف پر دھاوا بول کر فائرنگ کرتے ہیں۔ گزشتہ ماہ دستی بم پھینکنے کے چار واقعات ہوئے جبکہ جنگجوئوں کی طرف سے اغوا کی بھی چار کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں۔

دو راکٹ حملے اور دو ہی مارٹر حملے بھی ریکارڈ کیے گئے۔ گزشتہ ماہ سیکیورٹی فورسز کی طرف سے جنگجوئوں کے خلاف پچاس کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں جن میں 19 جنگجو مارے گئے جبکہ دو زخمی ہوئے فورسز کے دو اہلکار بھی مارے گئے اور چار زخمی ہوئے جبکہ 40مشتبہ جنگجوئوں کو حراست میں لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…